اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ شہباز شریف جمہوری انداز اور ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم منتخب ہوئے ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے للکار کر عمران نیازی کو اقتدار سے نکالا، بلاول بھٹو زرداری نے 27 فروری کو عمران خان کو اقتدار چھوڑنے کی وارننگ دی تھی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان اقتدار چھوڑ دیں ورنہ عدم اعتماد کی تحریک آئیگی ۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان اپنے اتحادیوں کا اعتماد کھو چکے تھے، یہودیوں اور بھارتیوں سے چندہ لینے والا کہہ رہا کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے ، جو شخص مودی کو جواب دینے کی ہمت نہ کرے ان کے خلاف عالمی سازش بھونڈا بیانیہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قومی اداروں کے خلاف بیان بازی مودی کا ایجنڈا ہے ،سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کی نگہبانی کرے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آئین سے انحراف کر رہے تھے اس وجہ سے عدالتیں کھلیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...