منیلا (این این آئی)فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 148 ہو گئی ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق زمینی تودوں اور سیلابوں سے تباہ حال علاقوں میں کئی افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، اب بھی متعدد لوگ لاپتہ ہیں۔ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں نے ہزاروں افراد کو نقل مکانی پرمجبور کیا ہے۔ وسطی صوبے لیئٹی میں زمینی تودوں نے کسانوں اور ماہی گیروں کے پورے پورے علاقے تباہ کر دئیے۔ متاثرہ ساحلی پٹیوں پر بھی تلاش کا کام جاری ہے جہاں کئی لوگ سمندری لہروں میں بہہ گئے ہیں۔ حکا م نے بتایاکہ قدرے اونچائی والے علاقوں میں خراب موسم اور بھاری کیچڑ کی وجہ سے امدادی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق یہ صورت حال کئی روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...