اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں حلقہ بندیوں کی حد بندی کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کے بیان پر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگلے عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر کہا کہ حلقہ بندیاں تب ہی ممکن ہے جب نئی مردم شماری کرائی جائے اور اعلان کیا کہ حلقہ بندی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ان کا مؤقف تھا کہ مردم شماری کے بغیر نئی حلقہ بندیاں کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی اور الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے کے مشن پر گامزن ہے تاہم الیکشن کمیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ 2017 میں ہونے والی چھٹی قومی مردم شماری کے عبوری نتائج 3 جنوری 2018 کو شائع کیے گئے تھے اور اسی کے مطابق کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حد بندی کی تھی، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے عام انتخابات 2018 کے لیے آئین کے آرٹیکل 51(5) کے تحت ایک مرتبہ کا استثنیٰ فراہم کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 51(5) اور الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 17 کے تحت حلقہ بندیاں سرکاری طور پر شائع ہونے والی آخری مردم شماری کے مطابق آبادی کی بنیاد پر کی گئیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ آئین میں 25ویں ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم کیا گیا تھا۔فاٹا کیلئے مختص بارہ نشستیں ختم کر دی گئیں اور آبادی کی بنیاد پر خیبر پختونخوا کو چھ نشستیں دی گئیں، اس کے نتیجے میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 272 سے کم ہو کر 266 رہ گئی، اسی وجہ سے خیبر پختونخوا میں نئی حلقہ بندی لازمی تھی جو پاکستان کے ادارہ شماریات کی طرف سے مردم شماری کے سرکاری نتائج کی اشاعت نہ کرنے کی وجہ سے نہیں ہو سکی تھی۔الیکشن کمیشن نے 11 اپریل کو اگلے عام انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کیا تھا جہاں اس سے قبل کمیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ تازہ ڈیجیٹل مردم شماری کا انتظار نہیں کرے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...