اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے ـجی نے 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 31 مارچ 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 5 روپے 94 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو صرف 1 مہینے کے لئے تھا ۔ نیپرا کے مطابق فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 1 روپے 9 پیسے اپریل میں کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف اپریل کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ نیپرا کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ نے فیصلہ پر اختلافی نوٹ میں کہاکہ ایل این جی کی قلت سے صارفین پرایک ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا ،ایل این جی کی بدانتظامی کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جاسکتا ۔ رفیق شیخ نے کہاکہ بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے بروقت ایل این جی منگوائی جاسکتی تھی ۔ممبرا سندھ نیپرا کے مطابق بہترین صلاحیت والے پاور پلانٹس کی بجائے کم صلاحیت والے پلانٹس چلائے گئے۔ بجلی کی خرید و فروخت کی معاہدے کے بغیر چلنے والے پلانٹس سے بجلی خریداری پر تحفظات کااظہار کیا گیا ۔
مقبول خبریں
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...
سعودی ولی عہد کی درخواست پر ٹرمپ کا شام پر عائد پابندیاں ختم کر...
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد امریکی پابندیاں...
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...