کراچی (این این آئی)نامور گلوکارہ و اب اداکاری کی دنیا میں نام بنانے والی حدیقہ کیانی نے سماجی کارکن بلقیس ایدھی کی وفات پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دل سوز پیغامات جاری کیے جس میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے ‘نادِ علی’ دینے والی بلقیس ایدھی جیسا کوئی نہیں ہوگا اور وہ اْن کی ہمیشہ شْکر گزار رہیں گی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بلقیس ایک عظیم خاتون تھیں جنہوں نے دنیا کا بوجھ اپنے کاندھوں پر اٹھایا اور لوگوں کی مدد کا وسیلہ بنیں۔حدیقہ کیانی نے کہا کہ وہ اس دنیا کو بہتر جگہ بنانے کیلئے کوشش میں تھیں، یقینا اللہ کے حضور انہیں ضرورتمند لوگوں کے سائبان کے طور پر پیش کیا جائے گا۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ‘اللہ تعالیٰ نے بلقیس ایدھی کو میرے بیٹے ناد علی تک پہنچنے کا ذریعہ بنایا’۔اداکارہ نے کہا کہ بلقیس ایدھی جیسی عظیم خاتون نے ماں ہونے کے نا طے مجھ پر بھروسہ کیا ، میں اس مہربانی پر ہمیشہ مسز ایدھی کی شکر گزار رہوں گی۔حدیقہ کیانی نے لکھا کہ میں بلقیس ایدھی کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہوں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...