کراچی (این این آئی)صوفی گائیکی کی ملکہ کہلائی جانے والی مقبول گلوکارہ عابدہ پروین کا بھارتی موسیقاروں سلیم سلیمان کے ساتھ گایا گانا ‘او میرے مولا’ یوٹیوب پر مقبول ہوگیا۔عابدہ پروین نے بھارتی موسیقار اور گلوکار بھائیوں کی جوڑی سلیم مرچنٹ اور سلیمان مرچنٹ کے ہمراہ صوفی انداز میں گانا گاکر نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کے دل بھی جیتے اور صارفین نے ان کی تعریفیں کیں۔’او میرے مولا’ کو گزشتہ ہفتے 9 اپریل کو سلیم سلیمان کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا تھا، جسے اب تک ڈھائی لاکھ بار تک دیکھا جا چکا ہے۔گانے میں جہاں عابدہ پروین نے روایتی صوفیانہ گائیکی کا انداز اپنایا ہے، وہیں سلیم سلیمان نے بھی اپنے روایتی فوک انداز میں گلوکاری کرکے مداحوں کو رمضان المبارک اور ایک عید کا تحفہ دیا۔’او میرے مولا’ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاتھی کو بھی دکھایا گیا ہے جو کہ دو بچوں کی پرورش کرنے والے تنہا والد ہوتے ہیں۔ویڈیو میں پنکج تھرپاتھی کو بانسریاں فروخت کرکے گزر سفر کرنے والے شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے جن کے دو کمسن بچے بھی بانسریاں فروخت کرکے ان کا ہاتھ بٹاتے دکھائی دیتے ہیں
مقبول خبریں
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی...
لاس اینجلس/کیلیفورنیا(این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے ،...
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد فیصل مسجد...
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر انتظام جشن بہاراں میلہ دس مئی سے...
راولپنڈی(این این آئی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر انتظام علامہ اقبال پارک مری روڈ میں جشن بہاراں میلہ2024 ،10 مئی سے شروع...
ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس کے مسائل سے آگاہ ،درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس کے مسائل سے آگاہ ہیں،درپیش مسائل کو...
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے جدید رہائشی کمپلیکس کی تعمیر مکمل
گوادر(این این آئی)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فنشنگ کا کام تیزی سے جاری ہے،چائنہ ایئر پورٹ کنسٹرکشن کمپنی(سی اے سی سی)نے ماڈرن...