لاہور ( این این آئی) نامورگلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے دعائیں بڑا اثر رکھتی ہیں اور وہ لوگ خوش قسمت ہیں جن کے ساتھ ان کے والدین کی دعائیں ہوتی ہیں ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے فضل و کرم سے میں آج جس مقام پر ہوں اس میں میرے والدین کی دعائوں کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے میرے والد اور والدہ کی دعائیں لگی ہیں ،میں اپنے ملک کے بچے بچے سے صرف یہی کہتا ہوں کہ اپنے والدین کی خدمت کریں اور ان سے دعائیں لیں دنیا کی کوئی طاقت آپ کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔عارف لوہار نے کہا کہ گائیکی کی دنیا میں مجھے جو مقام ملا ہے اس میں صوفی شعراء کے کلام کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کی گائی ہوئی جگنی نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا اور یہ جگنی آج بھی میرے ساتھ ہے اسی محبت کے ساتھ چل رہی ہے جس کا آغاز میرے والد عالم لوہار نے کیا تھا
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...