مکہ مکرمہ(این این آئی)مکہ معظمہ میں باران رحمت کے باعث نہ صرف موسم خوش گوار ہو گیا بلکہ بیت اللہ کی زیارت کے لیے آئے معتمرین بھی اس موسم سے سرشار ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق بارانِ رحمت کے دوران بھی بیت اللہ میں زائرین اور معتمرین کی آمد اور طواف کعبہ کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش میں طواف کعبہ اور مسجد حرام میں عبادت کے روح پرور مناظر سامنے آئے ۔بیت اللہ کا طواف کرتے اور مسجد حرام میں عبادت کے دوران نمازیوں اور معتمرین نے اللہ سے باران رحمت کے نزول اور وبائوں سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔حرمین پریزیڈینسی کی طرف سے ‘ٹویٹر’ پر مسجد حرام میں ہونے والی باران رحمت اور اس دوران بیت اللہ کے طواف کی ایمان پرور تصاویر پوسٹ کیں۔مسجد حرام کی انتظامیہ کی طرف سے طواف کعبہ کے دوران زائرین کو تولیے اور پانی خشک کرنے کے لیے کپڑے فراہم کیے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...