اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ راول چوک فلائی اوور منصوبہ یکم ستمبر تک مکمل کیا جائے ، منصوبہ کی لینڈ سکیپنگ کی جائے اور تاخیر کا سبب بننے والی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ہفتہ کی صبح راول چوک فلائی اوور منصوبہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو منصوبہ پر تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بروقت اور جلد ازجلد تکمیل کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن کو یقینی بنایا جائے اور منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کا سبب بننے والی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ قومی وسائل کے ضیاع اور ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔پراجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ میں وزیراعظم شہبازشریف کو بتایا گیا کہ راول چوک فلائی اوور منصوبہ میں بلاوہ جہ تاخیر کی گئی تاکہ اس کی لاگت کو بڑھایا جاسکے تاہم وفاقی دارالحکومت میں دیگر منصوبہ جات کے کنٹریکٹ ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کو دیئے گئے ہیں تاکہ ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے میں جب بھی اسلام آباد آیا تو ترقیاتی منصوبوں کی سست روی کو دیکھ کر افسوس ہوا۔ اس حوالہ سے متعلقہ حکام کو خصوصی توجہ دینا ہو گی کیونکہ غریب قوم کے پیسہ کے ضیاع کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ احساس ذمہ داری کو یقینی بنایا جائے، تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن کو یقینی بنا کر منصوبوں کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے اس حوالہ سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے راول چوک فلائی اوور منصوبہ کی تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن کو ہدایت کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا اور کہا کہ اس کی انکوائری کرائی جائے تاکہ تاخیر کے اسباب معلوم کئے جاسکیں اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جاسکے۔ وزیراعظم نے منصوبہ کی تاخیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹا منصوبہ بھی دو سال میں مکمل نہ ہو سکا جبکہ اس عرصہ میں تو میگا پراجیکٹ مکمل ہو سکتے ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے منصوبہ کی لینڈ سکیپنگ کے بارے میں بھی پوچھا اور کہاکہ اس کی لینڈ سکیپنگ کو بھی یقینی بنایا جائے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...