اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہفتہ کو وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم ہائوس آمد پر مولانا فضل الرحمن کا پرتپاک خیرمقدم کیا ۔مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک کی ۔وزیراعظم نے مولانافضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک اور قوم کو آپ کی قیادت میں اجتماعی دانش اور کاوش نے مشکل سے نکالا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم شہبازشریف کے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے جذبے کو سراہا اور کہا کہ آپ نے آتے ہی قوم کو دکھایا ہے کہ ان کا خادم کام کیسے کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک وقوم کی بھلائی کے لئے ہمارابھرپور تعاون اور مدد آپ کے ساتھ ہے اور رہے گی۔دونوں رہنماوئں کی اہم سیاسی امور اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...