اسلام آباد (این این آئی)(ن)لیگ کی رکن اسمبلی مریم اورنگزیب نے سپیکر کی توجہ دلائی اور سپیکر نے پارلیمنٹ کے میڈیا ہاؤس کو میڈیا کیلئے کھول دیا۔ ہفتہ کو ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ سپیکر صاحب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ،آپ کے دور میں جمہوری اور پارلیمانی روایات مزید مستحکم ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ آج سے ساڑھے تین سال پہلے پارلیمنٹ کے میڈیا کارنر کو بند کیاگیا ،پارلیمنٹ کے میڈیا سینٹر میں میڈیا کا داخلہ بند کیا گیا،پارلیمنٹ لاجز میں میڈیا کو بند کیا گیا،میڈیا پر سنسر شپ اور زبان بندی کی گئی_ میڈیا مکمل زیر عتاب رہا۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کابھی مطالبہ رہا ہے کہ میڈیا سینیٹر کو میڈیا کے لیے کھولا جائے،میری پوری پارلیمنٹ کی طرف سے استدعا ہے کہ میڈیا سینٹر کو آج ہی کھولا جائے۔ سپیکر راجا پرویز اشرف نے پارلیمنٹ کا میڈیا سینٹر کھولنے کا حکم دے دیا۔اسپیکر راجا پرویز اشرف نے ہدایت کی کہ میں قومی اسمبلی سییکریٹیریٹ کو ہدایت کرتا ہوں کہ میڈیا سینٹر کو میڈیا کے لیے فوری کھولا جائے_
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...