آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے وفاقی کابینہ میں شمولیت کی تردید کر دی

0
237

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے وفاقی کابینہ میں شمولیت کی تردید کر دی۔ پارلیمنٹ ہائوس میں صحافی نے سابق صدر سے سوال کیاکہ کیا پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل ہو گی۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ میرا خیال ہے ابھی پارٹی شامل نہیں ہو رہی۔ صحافی نے سوال کیاکہ کیا آپ سارا بوجھ شہباز شریف پر ڈالنا چاہتے ہیں۔ آصف علی زر داری نے جواب دیاکہ ہماری خواہش ہے کہ پہلے دوسرے دوستوں اکاموڈیٹ کیا جائے۔