اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیرخزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے نئے تار بچھانے، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کا کام شروع کیاتھاجسے پی ٹی آئی نے بند کردیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ فخر ہے کہ اللہ تعالی کے کرم سے نوازشریف کی قیادت میں دنیا کے جدید اورسستے ترین پاور پلانٹ لگائے۔ انہوںنے کہاکہ کوئلے اورایل این جی کے سستے ایندھن سے ببجلی بناکرقوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے نئے تار بچھانے، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کا کام شروع کیاتھاجسے پی ٹی آئی نے بند کردیا ،اس منصوبے کا مقصد بجلی کے شعبے کی تقسیم اور ترسیل میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنا تھا، پی ٹی آئی سے برداشت نہ ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی نااہل، نالائق اور کرپٹ حکومت نے یہ تمام کام روک کر بجلی کے شعبے کے نقصانات میں اضافہ کردیا ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نقصانات ایک بار پھر کم کرکے دکھائے گی، ان شا ء اللہ ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی والے اپنی روایت اور کردار کے مطابق ملک میں بجلی کے زیادہ کارخانے ہونے کا جھوٹ بول رہے ہیں ، کارخانے زیادہیں تو پاکستان میں بجلی کی قلت اور اندھیرے کیوں ہیں؟۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے کرپٹ دور میں خود 8000 میگاواٹ کے نئے پاور پلانٹس لگانے کی کیوں کوشش کررہی تھی؟۔انہوںنے کہاکہ کارخانے زیادہ تھے تو پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کا سی پیک طرز پر کارخانے لگانے کاکام دوہرانے کی کوشش کیوں کی تھی ؟۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کا سامنا ہے، اسی لئے پی ٹی آئی نئے کارخانے لگانا چاہتی تھی تاہم لگا نہ سکی ۔انہوںنے کہاکہ سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین خالد منصوراس بات کابذات خود ٹی وی پر اعتراف کرچکے ہیں، آپس میں فیصلہ کرلیں کون سچا کون جھوٹا ہے؟۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پھر بجلی کے اندھیرے ختم کرے گی، لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نکالے گی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...