اسرائیل اور بھارت سے پیسے لینے والا ہمیں امپورٹڈ حکومت قرار دے رہا ہے ،خواجہ محمد آصف

0
239

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ اسرائیل اور بھارت سے پیسے لینے والا ہمیں امپورٹڈ حکومت قرار دے رہا ہے ،عمران خان چور مچائے شور کے مصداق عمل کررہا ہے ،کپتان پچ پر لیٹ گیا ہے ،کپتان کہتا ہے رات کو عدلیہ لگاکر اسے نکالا گیا ،جب آپ لوگوں کے گھروں کے باہر جائیں گے تو پھر معاملہ سول وار کی طرف جائے گا ۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کا اقتدار نہیں رہا تو ہر چیز کو داؤ پر لگا دیں ،توشہ خانہ میں جمع کروائے جانے والے تحفے پیسے بازاروں میں فروخت کئے،خود ساختہ صادق و امین نے دھجیاں بکھیر دیں ۔انہوںنے کہاکہ اسرائیل اور بھارت سے پیسے لینے والا ہمیں امپورٹڈ حکومت قرار دے رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان چور مچائے شور کے مصداق عمل کررہا ہے ۔خواجہ آصف نے کہاکہ جب آپ لوگوں کے گھروں کے باہر جائیں گے تو پھر معاملہ سول وار کی طرف جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی تنائواگر اس حد تک بڑھے گا تو پھر ملک میں کچھ بھی نہیں رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ کپتان پچ پر لیٹ گیا ہے ،کپتان کہتا ہے رات کو عدلیہ لگاکر اسے نکالا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ کپتان نے عوام کو روٹی کے لئے محتاج کردیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ کپتان نے ملک کو دیوالیہ پن تک پہنچا دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کپتان جعلی خط لہرا کر ہماری حب الوطنی پر سوال اٹھا رہا ہے ،کیا اب ہم حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ عمران خان سے لیں گے ؟اس کا حال تو یہ ہے کہ توشہ خانہ سے تحائف لے کر مارکیٹ میں بیچ دیتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،بلوچستان میں علیحدگی پسندی کی وجوہات جان کر ان کا تدارک کرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ بی این پی کے دوستوں کو درخواست کرتا ہوں کہ ہم ملکر بلوچستان کے مسائل کا حل ڈھونڈیں ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان اسمبلی کئی سالوں سے درست کام نہیں کررہی ،بلوچستان اسمبلی میں درست نمائندگی نہیں آرہی ،بلوچستان میں وزیر اعلیٰ لمحوں میں بدل جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سپیکر سے گزارش ہے