اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی 19 اپریل دن 12 بجے تک حاصل کیے جائیں گے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی 19 اپریل دن 12 بجے تک حاصل کیے جائیں گے۔جاری شیڈول کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 20 اپریل کو ہو گا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے مرتضیٰ جاوید عباسی کے کاغذات جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔