اسلام آباد(این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور نامزد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری برطانیہ کے اہم دورے پر جلد لندن چلے جائیں گے جہاں ان کی مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات ہوگی ، لندن سے وطن واپسی پر بلاول بھٹو زر داری وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زر دار ی کی خواہش پر بلاول بھٹو زر داری مختصر دورے پر جلد لندن جائینگے جہاں وہ میاں نوازشریف اور اسحق ڈار سے اہم ملاقات کرینگے جس میں ملک سیاسی صورتحال ، نئی حکومت کے قیام کے بعد چیلنجز اور دیگر امورپر مشاورت کی جائیگی وہ نوازشریف کو اپنے والد آصف علی زر داری کا اہم پیغام بھی دینگے ۔ وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے بھی ان کے ساتھ لندن جانا تھا تاہم نیب کے کیس کی وجہ سے خورشید شاہ کا پاسپورٹ عدالت کے پاس جمع ہے اور ان کا نام سابق حکومت نے ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے اس لئے خورشید شاہ لندن نہیں جا سکیں گے ۔ وفاقی وزیر شیری رحمن بلاول بھٹو زر دار ی کے ہمراہ لندن جائیں گی ۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...