صدر آئینی ذمے داریاں ادا کرنے کی جرات نہیں تو وہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں، مریم نواز

0
217

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے صدر عارف علوی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر عارف علوی میں اپنی آئینی اور ریاستی ذمے داریاں ادا کرنے کی جرات نہیں تو وہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ صدر عارف علوی میں اپنی آئینی اور ریاستی ذمے داریاں ادا کرنے کی جرات نہیں تو وہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کو عوام کے ٹیکس پر پلنے کی ضرورت نہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی تھی۔صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا ۔