لاہور(این این آئی) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ غیر یقینی کی فضا ختم ہونے تک معیشت نہیں سنبھلے گی، ڈر کس بات کا ہے، سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کریں،بھارت اور امریکہ کے بعد آئی ایم ایف نے ڈو مور کی ڈیمانڈ شروع کر دی ہے،جمہوریت کیلئے الیکشن واحد حل ہے اگر حکومت الیکشن نہیں کروائے گی تو دلدل کی طرح پھنستی جائے گی، قوم عمران خان اور نظریہ کے ساتھ کھڑی ہے،خط میں غیر مناسب اور دھمکی آمیز لفظ استعمال کئے گئے،خود دار اور آزاد پاکستان نظر آنا چاہئے،امریکہ کو عمران خان نے دشمن نہیں کہا اگر امریکی حکومت سمجھتی ہے غلامی کریں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔ان خیالات کااظہاراسد عمر نے پی ٹی آئی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ا س موقع پر جمشید اقبال چیمہ اور مسر ت جمشید چیمہ بھی موجو تھے ۔ اسدعمر نے کہاکہ جب انیس سو چالیس میں فیصلہ ہوا تو پاکستانیوں نے فیصلہ کر کیا حقیقی آزادی سے زندگی گزارنی ہے ۔لوگوں کو پیغام دوں گا جلد سے جلد مینار پاکستان پہنچیں ،گلہ سننے کو ملا سی پیک سست روی کا شکار ہو گیا تیزی سے کام کریں گے ۔حقیقت یہ ہے ہزاروں میگا واٹ کے منصوبے سی پیک کے تحت مکمل کئے،سی پیک کے تحت سڑکیں مکمل کی گئیں مغربی راہدری بھی ہماری حکومت نے مکمل کی،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سی پیک کا حصہ نہیں تھا صنعتی زون نہیں تھا اب سب کچھ ہے۔ (ن) لیگی حکومت محنت کریں حسد نہ کریں۔انہوںنے کہاکہ حکومت کا پتہ نہیں ہفتوں یا مہینوں سے زیادہ نہیں چلنی تو کیا سی پیک اور معیشت چلائیں گے
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...