اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے حلف اٹھا لیا ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس کے دور ان اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ زاہد اکرم درانی بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب کئے جاتے ہیں، مرتضی جاوید عباسی، صلاح الدین ایوبی تائید کندہ اور تجویز کنندہ تھے۔بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نومنتخب ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی سے حلف لیا،سپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب ڈپٹی سپیکر کو گاؤن پہنایا ،ڈپٹی سپیکر حلف اٹھانے کے بعد سپیکر چیمبر چلے گئے۔راہد اکرم درانی بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے ،زاہد اکرم درانی نے اراکین قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...