راولپنڈی (این این آئی)صوبہ بلوچستان میں آواران کے قریب کاہان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ میں میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید اور،ایک سپاہی زخمی ہوگیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 21 اور 22 اپریل کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں آواران کے قریب کاہان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے یہ حملہ کامیابی سے پسپا کردیا، فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب قریبی پہاڑوں میں کیا گیا، فرار ہونے والے دہشت گردوں کو روکنے کے لئے قائم کردہ رکاوٹوں کی پوزیشنوں میں سے ایک پر دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جھڑپ کے دوران وطن کے ایک اور بہادر سپوت میجر شاہد بشیر نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ ایک سپاہی زخمی ہو گیا، دہشت گردوں کو اس دوران شدید نقصان پہنچا، سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...