اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے عمران خان کی تقریر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے عمران خان نے کوئی ترقیاتی کام کروایا ہوتا تو آج انہیں سازش سازش کا ورد نہیں کرنا پڑتا اور عمران خان بتائیں کہ بنی گالہ میں کون سی سڑک ہے جس پر 142 ملین خرچ ہوگئے جبکہ عمران نیازی نے قوم کا پیسہ بنی گالہ اور ہیلی کاپٹر میں گھومنیپھرنے پرغریبوں کا سارا پیسہ لگادیا۔ انہوں نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتائیں توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر 14 کروڑ کمائے ٹیکس کتنا دیا اور 2725 گھنٹے عمران خان کا ہیلی کاپٹر کہاں استعمال ہوتا رہا ؟۔ وفاقی وزیر شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ گھڑی اور ہار کہاں ہیں ؟قوم عمران خان اور انکے ساتھ ہر نوسرباز کا ماضی جانتی ہے،سائیکل کی مثالیں دینے والے کو ہیلی کاپٹر کی لت لگ گئی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ?عمران نیازی ساڑھے تین سال میں تقریباً ایک ارب کا پیٹرول پی گیا اور ہر نئے دن عمران کی کرپشن کہانی کے ساتھ ایک نئی فرح گجر سامنے آئے گی اور فارین فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے دیں عمران خان کے کالے کرتوت عیاں ہوجائیں گے اور سوال کرتے مزید کہاکہ عمران خان قوم کو بتائیں بھارتیوں سے مبینہ فنڈنگ کے بدلے میں کیا دیا ؟
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...