اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بھر کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم (پی ایف یو جے) کا سابق وزیراعظم عمران خان سے صحافیوں کے خلاف ثبوت دینے یا پھر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔صدر اور سیکرٹری جنرل نے مشترکہ بیان میں کہاکہ ثبوت دیں، آپ کی حکومت گرانے میں صحافی ملوث ہیں، پی ایف یو جے تحقیقات اور کارروائی کرے گی۔ پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے عمران خان سے صحافیوں پر غیرملکی فنڈز لینے کے دعوے پر ثبوت دینے کا مطالبہ کیا اور کہ اکہ عمران خان کا فرض ہے کہ وہ ان صحافیوں کے نام بتائیں جو ان کے دعوے کے مطابق حکومت گرانے کی سازش میں ملوث تھے۔ انہوںنے کہاکہ ان صحافیوں کے نام بتائیں جنہوں نے سازش کے لیے غیر ملکی قوتوں سے پیسے لئے۔انہوںنے کہاکہ اگر ثبوت نہیں ہیں تو عمران خان الزامات واپس لیں اور صحافی برادری سے معافی مانگیں۔ انہوںنے کہاکہ وزارت خارجہ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کا غیر ملکی سفارت کاروں سے رابطے میں رہناپیشہ ورانہ ضرورت ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہر ملک میں تعینات سفارت کاروں کا متعلقہ ممالک میں سفارتی عملے سے رابطے میں رہنا ذمہ داریوں کا حصہ ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نام لئے بغیر الزامات سے پوری صحافتی برادری کی ساکھ مجروح ہوئی جو انصاف، قانون اور اصول کے خلاف ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ماضی میں بھی ایک صحافی پر 35 پنکچر کا الزام لگایا تھا، بعد میں اسے سیاسی بیان قرار دے دیا ،اس سے پہلے بھی صحافیوں پر لگائے جانے والے الزامات ملکی اور غیر ملکی عدالتوں میں غلط ثابت ہو چکے ہیں۔ بیان میں کہاگیاکہ عمران خان کو اپنے مشیروں پر دھیان دینا چاہیے جو انہیں غلط حقائق بتا رہے ہیں ہیں،آج اگر پیکا قانون لاگو ہوتا تو پی ٹی آئی کے ہزاروں لوگ جیلوں میں بند ہوتے۔ مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ جلسے جلوسوں میں پی ٹی آئی کے لوگ مرد و خواتین صحافیوں کو تشدد، بدسلوکی کا نشانہ بنا چکے ہیں،نفرت پر مبنی تقاریر اور بیانات سے صحافیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں،یہ ان کی پیشہ ورانہ آزادی کے منافی ہے، پی ٹی آئی اپنے اصل منشور پر عمل کرے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...