احسن اقبال نے سابق وزیر اسد عمر کو الوداعی افطار ڈنر کی دعوت دیدی

0
296

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وزیر اسد عمر کو الوداعی افطار ڈنر کی دعوت دیدی ۔(ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال نے خط کے ذریعے اسد عمر کو دعوت نامہ بھجوایا جس میں کہا گیا کہ سیاسی روایات کے تحت آپ کو الوداعی ڈنر دینا چاہتے ہیں۔خط میں کہا گیا کہ ملاقات میں آپ کی حکومت کی جانب سے عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں اور آپ کے شروع کردہ منصوبوں کو جاری رکھنے پرگفتگو ہوگی۔احسن اقبال نے خط میں کہا کہ امید ہے آپ مثبت جواب دے کر وقت سے آگاہ کریں گے۔