اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن پاکستان کے عوام کا حق،جو مقررہ مدت پر ہوں گے،اب الیکشن میں نہ سازش نہ مداخلت ہوگی ،کیا عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف مانگے تانگے کے پیسوں سے خریدے؟،آپ کی وزارت عظمیٰ کی کرسی یا بیوپاری کی دکان تھی ،عمران خان کی معاشی دہشت گردی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں،مشکل فیصلے عوام کی بہتری کے لئے کئے جائیں گے۔ جمعہ کو وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی تقاریر پچھلے چار سال سے تبدیل نہیں ہوئیں، عمران خان کی ڈھٹائی ا ور جھوٹ ختم نہیں ہو رہا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ دو رحکومت میں مہنگائی کا طوفان برپا رہا،ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام کو اشیاء ضروریہ کیلئے قطاروں میں لگایا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی،ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کی معاشی دہشت گردی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پاکستان کے عوام نے کیا،توشہ خانہ بیت المال ہے جس میں عمران خان نے ڈاکہ ڈالا۔ انہوںنے کہاکہ خود داری کا دعویٰ کرنے والوں نے کشمیر کو بیچ دیا۔ انہوںنے کہاکہ آپ کی وزارت عظمیٰ کی کرسی یا بیوپاری کی دکان تھی ۔ انہوںنے سوال کیاکہ کیا عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف مانگے تانگے کے پیسوں سے خریدے؟۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ الیکشن پاکستان کے عوام کا حق،جو مقررہ مدت پر ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو ان کے حوار یوں نے اقتدار سے نکالا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام سے ایک کروڑ نوکریوں اور لاکھوں گھر دینے کا جھوٹ بولا گیا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...