سی پیک منصوبوں کی ملکیت متعلقہ وزارت کے پاس ہونی چاہیے، احسن اقبال

0
307

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ سی پیک منصوبوں کی ملکیت متعلقہ وزارت کے پاس ہونی چاہیے۔جمعہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سی ہیک اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ سی پیک منصوبوں کی ملکیت متعلقہ وزارت کے پاس ہونی چاہیے۔ احسن اقبال نے کہاکہ ہمارا کردار دونوں اطراف کے سٹیک ہولڈرز کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا ہے، پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو تمام سہولیات فرہم کی جائیں گی۔احسن اقبال نے کہاکہ سماجی و اقتصادی طور پر پسماندہ علاقوں میں جاری سی پیک منصوبوں کو خصوصی طور پر ترجیح دی جائے۔وفاقی وزیر نے پاکستان میں سی پیک پر کام کرنے والی تمام چینی کمپنیوں کے ساتھ فوری طور پر میٹنگ بلانے کی ہدایات کیں ۔