اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت شازیہ عطاء مری نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کو وزرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیر اعظم نے بلوچستان دورے کے دوران مستحق افراد کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شمولیت اور طالبات کی تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے وظائف و والدین کو امداد کے اعلان پر خراجِ تحسین پیش کیا۔مزید وزیرِ اعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سے گزشتہ حکومت کی طرف سے بغیر تحقیق کے نکالے گئے آٹھ لاکھ بیس ہزار لوگوں کیلئے اپیل کے مجوزہ طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سے نکالے گئے افراد کی دوبارہ شمولیت کیلئے اپیل کا طریقہ کار وضع کرنا خوش آئند ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایسے مستحق افراد جو بغیر کسی وجہ کے نکالے گئے، انکی شمولیت یقینی بنائی جائے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...