اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے بجلی دو روپے چھیاسی پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔بدھ کو بجلی تین روپے پندرہ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کے در ان نیپرا نے بجلی دو روپے چھیاسی پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی،بجلی صارفین اٹھا ئیس ارب نوے کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا،نیپرا اتھارٹی اعدادوشمارکا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔نیپرا حکام کے مطابق مارچ میں مقامی کوئلے، گیس اور ایل این جی سے بجلی کم پیدا کی گئی ،میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے پینتیس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ حکام کے مطابق ایل این جی کی قلت کے باعث چونتیس کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا ۔ نیپرا حکام کے مطابق بہتر صلاحیت والے پلانٹس نہ چلانے سینوے لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔ این پی سی سی حکام کے مطابق بعض پاور پلانٹس کی بندش سے فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...