لاہور( این این آئی)پاکستانی عوام نے بھی مسجد نبویۖ میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں حرم شریف کی حرمت کی جس طرح پامالی کی گئی اس پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ، ایک سیاسی جماعت کے رہنمائوں کی جانب سے اس عمل کی ستائش کرنا ثابت کرتا ہے کہ یہ واقعہ یقینی طو رپر کسی کی شہ پر کیا گیا ہے ، سعودی حکومت کو اس واقعہ پر بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لانی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس مقام کی حرمت کی پامالی کا سوچ بھی نہ سکے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد کی مسجد نبوی ۖ آمد کے موقع پر وہاں موجودکچھ لوگوںکی جانب سے وفد کا گھیرائو کر کے نعرے بازی کے واقعہ کی پاکستانی عوام کی جانب سے شدید مذمت اوررد عمل ظاہر کیا گیا ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ حرم شریف ہرگز سیاست کی جگہ نہیں لیکن مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے سیاسی نفرت کو جس نہج پر پہنچا دیا گیا ہے یہ پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک رجحان ہے اوراس کے آنے والے دنوںاورمہینوںمیں انتہائی خطرناک نتائج نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے رہنمائوں کی جانب سے الیکٹرانک و پرنٹ اور سوشل میڈیا پر جس طرح اس عمل کی ستائش کی جارہی ہے وہ قابل مذمت ہے اور اس سے یہ واضح ہے کہ یہ سب کچھ کسی کی شہ پر کیا گیا ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے ۔ مسجدنبویۖ ایسا مقام ہے جہاں پر لوگ چلنے کے لئے قدم بھی انتہائی احترام سے رکھتے ہیں اور چند عقل کے اندھوںنے سیاست کیلئے اس انتہائی مقدس مقام کی جس طرح بے حرمتی اورپامالی کی ہے اس پر پوری قوم دکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کو ویڈیوز کے ذریعے تمام لوگوںکی شناخت کر کے اپنے قوانین کے مطابق سخت کارروائی کرنی چاہیے تاکہ آئندہ کسی کو اس مقام کی بے حرمتی کرنے کی جرات نہ ہو سکے ۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...