لاہور( این این آئی)چیئرمین پاکستان علما ء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے مسجد نبوی ۖ میں پیش آئے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی ایسی کیفیت ہے جو دور نہیں ہو رہی، آقائے دوجہاں ۖ کے دربار میں حاضری پر جاتے ہوئے جو شرمساری ہے وہ ناقابل بیان ہے،گزشتہ 100 سال میں اس طرح کی بیہودگی اور بدتمیزی اس مقدس جگہ پر نہیں ہوئی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام علما ء سے اپیل کرتا ہوں وہ اس پر احتجاج کریں اور پاکستان کے اندر جن لوگوں نے اس کشیدگی کو ابھارا ہے، حکومت ان کے خلاف ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اپنے قوانین کی خلاف ورزی پر اقدامات کرے گی اور کر رہی ہے، ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں لیکن حرمین الشریفین کی تعظیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹا کام نہیں ہوا، پاکستان کو بدنام اور حرمین الشریفین کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی، 30 اپریل کو اس حوالے سے اہم اعلان کریں گے، سیاسی لڑائی جس نے لڑنی ہے سیاست کے میدان میں لڑے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی ٹیم اچھی کارکردگی کے بعد تسلسل برقرار نہیں رکھ پاتی’کامران اکمل
لاہور(این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے ٹیم میں خامیوں کی نشاندہی...
سابق کرکٹر عبدالرزاق کا دیدار سے محبت کا اعتراف
لاہور(این این آئی)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اّل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی ماضی کی محبت کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ...
بھارت، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم”وکھری” نے دھوم مچا دی
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم''وکھری'' نے دھوم...
میری اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں، رنبیر کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ...
سائرہ بانو نے اے آر رحمان سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے...