لاہور( این این آئی) نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے وزارت اعلی کا حلف نہ لینے کے خلاف تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے۔حمزہ شہباز کی درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حلف سے متعلق صدر اور گورنر پنجاب کو احکامات جاری کر چکی ہے،تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔ہائیکورٹ نے 26 اپریل کے فیصلے میں گورنر کو آئین کے تحت عمل کرنے کی واضح ہدایات دی تھیں، گورنر پنجاب نے ایک بار پھر ہائیکورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر مملکت نے بھی فاضل عدالت عالیہ کی آبزرویشن کا احترام نہیں کیا، صدر مملکت اور گورنر پنجاب کا رویہ غدارانہ اور توہین آمیز ہے۔صدر مملکت اور گورنر پنجاب کا رویہ غداری کی کارروائی کا متقاضی ہے، ہائیکورٹ کو صدر اور گورنر پنجاب کے غیر آئینی اور توہین آمیز رویے پر کارروائی سے نہیں روکا جا سکتا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حلف لینے کے لیے نمائندہ مقرر کرے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے کے شہریوں اور درخواست گزار کے بنیادی حقوق کیلئے ہائیکورٹ مداخلت کرے، صوبے کو آئینی طریقے سے چلانے کے لیے حلف لینے کا حکم دیا جائے۔استدعا ہے کہ حلف لینے کے لیے وقت اور جگہ کا بھی تعین کیا جائے، حلف نہ لینے والوں کے اقدامات خلاف آئین قرار دئیے جائیں۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...