نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے جنگ زدہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کوروکنے اور ختم کرنے کے لیے درکار کافی کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔گوٹیرس نے کیف میں یوکرینی صدرولودی میرزیلنسکی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ مجھے واضح طور پربتانا چاہیے کہ سلامتی کونسل اس جنگ کوروکنے اورختم کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کرنے میں ناکام رہی اوریہ انتہائی مایوسی اور غصے کا باعث ہے۔انھوں نے کہا کہ یوکرین ناقابل برداشت دل کے درد اور درد کا مرکز ہے۔ میں نے کیف کے اردگرد اس کا بہت واضح مشاہدہ کیا۔بے پایاں جانی نقصان، بڑے پیمانے پر تباہی، انسانی حقوق اور جنگ کے قوانین کی ناقابل قبول خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت اور اقوام متحدہ کے دیگر میکانزم اپنا کام انجام دیں تاکہ (ذمے داروں سے)حقیقی جواب دہی ہو سکے۔انھوں نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ کا موقف واضح ہے،جیسا کہ میں نے ماسکو میں کہا، یوکرین پر روس کا حملہ اس کی علاقائی سالمیت اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے اور میں یہاں اس بات پر توجہ مرکوز کرنے آیا ہوں کہ اقوام متحدہ کس طرح یوکرین کے عوام کی حمایت میں توسیع کرسکتا ہے،ان کی جانیں بچا سکتا ہے، مصائب کو کم کر سکتا ہے اور امن کا راستہ تلاش کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...