بیجنگ (این این آئی)چینی حکومت نے درالحکومت بیجنگ اور شنگھائی میں کووڈ انیس کی ایک نئی لہر پر قابو پانے کی خاطر سخت اقدامات متعارف کرا دیے ۔مقامی میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ کووڈ ٹیسٹ کی مہم مزید پھیلا دی گئی ہے جبکہ بیجنگ میں مزید شاپنگ مالز اور فٹنس سینٹر بند کر دیے گئے ۔ عوام کی ایک بڑی تعداد ایک نئے لاک ڈائون کے حق میں نہیں لیکن اندیشہ ہے کہ بالخصوص شنگھائی میں گزشتہ ماہ سے جاری لاک ڈائون کی مدت میں مزید توسیع کی جا سکتی ہے۔ چینی حکام کے مطابق صورتحال ہنگامی نہیں لیکن اس وائرس سے مکمل طور پر نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہی سخت احتیاطی تدابیر کی وجہ سے امریکا اپنے شہریوں کو چین کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کر چکا ہے۔