لاہور( این این آئی) نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، لاہورہائیکورٹ کے حکم پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیر اعلی پنجاب کے عہدے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس کے لان میںمنعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز، شریف فیملی کے دیگر افراد ،وفاقی وزراء ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیداران ، متحرک کارکنان سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ۖ پیش کی گئی۔ چیف سیکرٹری نے حلف لینے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا حکم پڑھ کرسنایا اوربعدا زاں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیراعلی پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف کامرحلہ مکمل ہونے پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو مبارکباد دی جبکہ پنڈال میں موجود لیگی رہنمائوں اور کارکنان نے شیر شیر کے نعرے لگائے ۔ بعد ازاں مریم نواز ، وفاقی وزراء اور دیگر نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ۔حمزہ شہباز نے پنجاب کے 21 ویں وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھا ہے۔گورنر ہائوس میں تقریب حلف برداری کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو گورنر ہائوس جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...