اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں ترقی اور خوشحالی آئیگی۔ جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین شفیق جعفرووچ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان بوسنیا کے ساتھ اپنے پارلیمانی تعلقات کوبڑی اہمیت دیتا ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان بوسنیا کے ساتھ پارلیمانی روابط کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، پارلیمانی رابطوں کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین کاروباری شعبوں میں وسعت آسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت معاشی ترقی کے حصول کے لیے بوسنیا کے ساتھ تجارت کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی خواہش ہے کہ بوسنیا سی پیک کے تحت ہونے والی معاشی سرگرمی کا حصہ بنے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...