استور (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہ اہے کہ پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان سے 3 نسلوں کا رشتہ ہے، انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ کام کرکے دکھائیں گے جو تاریخ یاد رکھے گی،ہم جمہوری طریقوں سے اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں دوسری طرف کٹھ پتلیوں کے وزیر جگہ جگہ جا کر پیسے بانٹ رہے ہیں،عوام پیسے وزیروں سے لے کرووٹ تیرکودیں، سلیکٹڈ وزیر اعظم نے میانوال یکو بھی کوئی پیکج نہیں دیا ، آپ کو بھی نہیں دینگے ،گلگت بلتستان میں گندم، تیل پر سبسڈی بھٹو شہید کا کارنامہ ہے اسے چھیننے نہیں دیں گے،الیکشن کمشنر کو یہاں ڈیوٹی دینی چاہیے تھی وہ بتائیں کہ اسلام آباد میں کس سے ملاقاتیں کررہے ہیں؟ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے لائیں ۔جمعرات کو یہاں انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم جمہوری طریقوں سے اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں دوسری طرف کٹھ پتلیوں کے وزیر جگہ جگہ جا کر پیسے بانٹ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دو سال تک انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ گلگت بلتستان بھی کوئی علاقہ تھا اب یہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہاں پیسہ بانٹ رہے ہیں، گلگت بلتستان کی عوام بکنے والی نہیں ، میں عوام سے کہتا ہوں کہ وہ ان سے پیسہ ضرور لے لے مگر ووٹ پیپلز پارٹی کو دے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...