اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ حکومت گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کنٹرول روم کے قیام سمیت گوداموں پر ٹریکر لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جون تک سرکاری گندم کی خریداری کا کام مکمل کرلیا جائیگا جس کے بعد اگر ضرورت پڑی تو باہر سے گندم منگوانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ ماضی میں غیر معیاری گندم درآمد کی جاتی رہی ہے مگر اب جو درآمد کی جارہی ہے وہ ایک معیار کے مطابق درآمد کی جارہی ہے۔ اب غیر معیاری گندم کا پاکستان میں آنا مشکل ہے۔ وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ ہم نے اپنے پچھلے دور حکومت میں گندم کے کاشتکاروں کو مراعات دیں جس کی وجہ سے گندم میں ہم خودکفیل تھے مگر گزشتہ چند سالوں میں کھادیں بروقت اور مہنگی ملنے، پانی کی کمی سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے فصل کم ہو رہی ہے، جون تک سرکاری گندم کی خریداری کا کام مکمل کرلیا جائے گا اس کے بعد باہر سے گندم منگوانے کا کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی ہے،ہم گندم کے گوداموں پر ٹریکرز لگانے اور گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کنٹرول رومز بھی بنانے کا سوچ رہے ہیں۔ سید نوید قمر نے کہا کہ گندم کے گوداموں کو چوہوں سے بچانے کے لئے بھی کام ہو رہا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ کم سے کم گندم باہر سے منگوائیں۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...