لاہور (این این آئی)امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے مختصر دورے پر پاکستان آئیں ہوئی ماضی کی نامور اداکارہ ریما خان نے کراچی کے انڈس اسپتال میں کینسر کے مریض بچوں کے وارڈز کا دورہ کیا اور موذی مرض میں مبتلا بچوں میں گھل مل گئیں۔ پاکستان کی فلم انڈسٹری پر ایک عرصے تک راج کرنے والی اداکارہ ریما خان شادی کے بعد سے اپنے شوہر اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ امریکا میں مقیم ہیں۔ ان دنوں یہ جوڑا پاکستان کے دورے پر ہے۔ اداکارہ ریما خان بدھ کی سہہ پہر اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ انڈس اسپتال پہنچیں جہاں انہوں نے کراچی میں پیڈیاٹرک اونکولوجی وارڈ کا دورہ کیا۔ چیئر پیڈیاٹرک سروسز انڈس اسپتال ڈاکٹر محمد فرید الدین نے ریما خان کو اسپتال میں امراض اطفال کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ریما نے بچوں کے کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات کی جبکہ اسپتال کے بیسڈ اسکول ‘انڈس کے ساتھ’ بھی کا بھی دورہ کیا اور پیڈیاٹرک اونکولوجی میں زیر علاج بچوں سے طویل ملاقات کی جہاں ان کے اسکول کی تعلیم جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔اداکارہ ریما خان ڈے کیئر یونٹ بھی گئیں جہاں انہوں نے کیموتھراپی کیلئے موجود مریض بچوں کی خوب دلجوئی ک، اس کے علاوہ انہوں نے مریض بچوں کیلئے قائم خصوصی پلے ایریا کا بھی دورہ کیا جہاں مصروف بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔ انہوں نے علاج کے لیے خیبرپختونخوا سے آئے بچے سے پشتو اور افغانستان سے آئے ہوئے مریض بچے کے ساتھ فارسی میں گفتگو بھی کی۔
مقبول خبریں
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی...
لاس اینجلس/کیلیفورنیا(این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے ،...
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد فیصل مسجد...
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر انتظام جشن بہاراں میلہ دس مئی سے...
راولپنڈی(این این آئی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر انتظام علامہ اقبال پارک مری روڈ میں جشن بہاراں میلہ2024 ،10 مئی سے شروع...
ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس کے مسائل سے آگاہ ،درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس کے مسائل سے آگاہ ہیں،درپیش مسائل کو...
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے جدید رہائشی کمپلیکس کی تعمیر مکمل
گوادر(این این آئی)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فنشنگ کا کام تیزی سے جاری ہے،چائنہ ایئر پورٹ کنسٹرکشن کمپنی(سی اے سی سی)نے ماڈرن...