دوحہ (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دلکش جلوے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دوحہ میں ہونے والی جیولری اور گھڑیوں کی نمائش کی تقریب سے اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’کچھ فرینچ فرائز پوہا کے ساتھ دوحہ میں ایک خوبصورت دن۔ان تصاویر میں عالیہ بھٹ کو ایک خوبصورت سفید پینٹ سوٹ کے ساتھ ایک شاندار زمرد کا ہار، ہیرے کی بالیاں اور دو خوبصورت انگوٹھیاں پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔اْنہوں نے اپنے خوبصورت جوڑے کے ساتھ بلیک پیپ۔ٹو ہائی ہیلز پہننے کا انتخاب کیا۔عالیہ بھٹ کی اس پوسٹ کو انسٹاگرام پر اب تک 2 کروڑ 86 لاکھ لوگوں نے لائیک کیا ہے۔جبکہ مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...