کراچی (این این آئی)معروف میزبان ندا یاسر نے اداکارہ سجل علی کو احد رضا میر سے مبینہ طلاق کی خبروں کے بعد ایک مشورہ دیا ہے۔سوشل میڈ یا پر ندا یاسر کا سجل کو دیے گئے مشورے کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے۔ انٹرویو میں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ندا یاسر نے کہا کہ ‘میں سجل کو صرف یہی مشورہ دوں گی کہ تم ہنستے ہوئے اتنی اچھی لگتی ہو کہ میری دعا ہے کہ تم ہنستی رہا کرو کیوں کہ جب تم روتی ہو تو تم اکیلے نہیں روتی دوسرے بھی تمہیں دیکھ کر رونے لگتے ہیں ‘۔ندا نے سجل کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ لہٰذا کبھی دکھی مت ہونا۔یاد رہے کہ مارچ میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صحافیوں آمنہ عیسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے لیکن دونوں نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کررکھی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...