برطانیہ میں کورونا متاثرین 11لاکھ سے زیادہ،دوسرے لاک ڈائون کا نفاذ

0
238

لندن(این این آئی)برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 لاکھ ہو گئی جبکہ ملک میں دوسرے لاک ڈاون کا نفاذ کردیا گیا، جس کے مطابق لوگوں کو گھروں میں رہنا ہوگا، ریسٹورنٹس، کیفے اور غیرضروری اشیا کی دکانیں بند رہیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک میں نیولوں کے فارم میں کورونا کیسز سامنے آنے پر ایک کروڑ ستر لاکھ نیولے مارنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ادھر یونان میں 3 ہفتے کے لیے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق ہفتے سے ہوگا۔ناروے میں بھی پابندیاں سخت کردی گئی ہیں اور لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب چین نے برطانیہ اور بیلجیئم سے غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے۔