بائیڈن منتخب ہوگئے تو بھی اسرائیل نواز فیصلے جاری رکھیں گے، شہزادہ ترکی الفیصل

0
401

ابوظہبی (این این آئی )سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ اگر جوزف بائیڈن امریکا کے صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ ٹرمپ انتظامیہ کے اسرائیل نواز اقدامات پر خط تنسیخ نہیں پھیریں گے اور یروشلیم (مقبوضہ بیت المقدس)کو اسرائیل کا دارالحکومت اور گولان کی چوٹیوں پر اس کی خود مختاری تسلیم کرنے ایسے فیصلوں کو برقرار رکھیں گے۔انھوں نے ابو ظبی میں بیروت انسٹی ٹیوٹ کی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے خیال میں جو بائیڈن صدر کی حیثیت سے امریکا کو وہاں سے پیچھے نہیں لائیں گے جہاں مسٹر ٹرمپ لے گئے ہیں، خواہ یہ یروشلیم ہے ، گولان کی چوٹیاں یا معاہد ابراہیم ہے۔انھوں نے کہاکہ میری تشویش بعض عرب حلقوں بالخصوص اپنے فلسطینی دوستوں اور بھائیوں سے متعلق ہے۔اگر وہ یہ توقع کرتے ہیں کہ صدر بائیڈن اپنے پیش رو مسٹر ٹرمپ سے مختلف ثابت ہوں گے تو میرے خیال میں انھیں یقینی طور پر مایوسی ہوگی۔