ماسکو (این این آئی) روس اور یوکرین نے دونوں ممالک میں ہونے والے عسکری نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں۔24 فروری سے اب تک کس ملک کو کتنا نقصان پہنچا، یوکرین اورروس نے جنگ میں ہونے والے فوجی نقصان کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔ یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 10مئی تک جنگ کے دوران 26 ہزار روسی فوجی یوکرینی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔ فوج نے 1170 روسی ٹینک، 2808 بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کیں، 519 روسی توپ خانے، 87 فضائی دفاعی یونٹ اور 199جنگی جہاز بھی نشانہ بنے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 158 ہیلی کاپٹرز، 94ڈرونز اور 1980 ٹرکوں کو بھی تباہ کیا گیا۔روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے فوجی نقصان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے اب تک یوکرین کے 164جنگی جہاز، 125 ہیلی کاپٹرز اور 807 ڈرونز تباہ کیے، 302 جہاز شکن میزائل سسٹم، 2998 ٹینک بھی نشانہ بنے، یوکرین کی 1455 فیلڈ آرٹلری اور مارٹر سمیت 2808 فوجی گاڑیوں کو بھی ناکارہ بنایا گیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...