فن لینڈ کا نیٹو میں شولیت کا فیصلہ، روس کا سخت رد عمل’جوابی اقدامات کی دھمکی

0
255

ہینسکی/ماسکو (این این آئی)فن لینڈ نے نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ سویڈن بھی عنقریب اس بارے میں فیصلہ کرنے والا ہے۔ روس نے ان ریاستوں کی مغربی دفاعی اتحاد میں شمولیت کو جارحیت قرار دیا ہے اور جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔فن لینڈ کے صدر اور وزیر اعظم نے کہہ دیا ہے کہ وہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں جلد از جلد شمولیت کے حق میں ہیں۔ یوکرین میں روسی جارحیت کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ فن لینڈ کو نیٹو کا رکن ملک بننے کی خاطر فوری طور پر درخواست جمع کرا دینا چاہیے۔ یہ بات ایک مشترکہ بیان میں کہی گئی ۔فن لینڈ اور روس کے درمیان 1,340 کلومیٹر طویل مشترکہ سرحد ہے۔ روس نے خبردار کر رکھا ہے کہ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ماسکو حکومت کے مطابق نیٹو میں توسیع سے یورپ یا یہ دنیا مستحکم نہیں ہو سکتی ہے۔فن لینڈ کی جانب سے یہ فیصلہ ایک وقت پر سامنے آیا ہے، جب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک روز قبل ہی فن لینڈ اور سویڈن کا دورہ کیا تھا، جس دوران انہوں نے ان دونوں ملکوں کے ساتھ دفاعی تعلقات بڑھانے کے ایک معاہدے کو حتمی شکل بھی دی۔ برطانیہ نے یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ اگر شمالی یورپی ریاستوں سویڈن اور فن لینڈ پر حملہ کیا گیا، تو برطانیہ ان کی مدد کرے گا