احسن اقبال سی پیک منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے آئندہ ہفتے گوادر کا دورہ کریں گے

0
213

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ میں اگلے ہفتے گوادر کا دورہ کروں گا تاکہ ذاتی طور پر سی پیک منصوبوں کی پیشرفت کو دیکھوں اور یہ بھی دیکھوں کہ کیا خامیاں ہیں تاکہ حکومت ان کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کر سکے۔ گوادر پرو کو خصوصی انٹرویو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاگوادر سی پیک کا داخلی راستہ ہے،میں سمجھتا ہوں کہ گوادر کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وہاں آبی وسائل کے ساتھ ساتھ بجلی کے وسائل کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم فاسٹ ٹریک بنیادوں پر کام کر رہے ہیں تاکہ وہاں موجود خلا کو پر کیا جا سکے۔ذاتی طور پر، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے گوادر کے دورے سے انہیں مقامی لوگوں اور گوادر میں کام کرنے والے چینیوں سے ملنے میں مدد ملے گی تاکہ دونوں فریق گوادر میں سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کو مزید تیز کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ جب سے اپنے عہدہ پر فائز ہوا ہوں سی پیک پر متعدد میٹنگز کیں اور انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطہ کاری میں کام کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ میں نے پاکستان میں تمام چینی کمپنیوں کے ساتھ حکومتی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ میٹنگ کی اور ہم نے انہیں درپیش مسائل کا پتہ لگایا اور حکومتی وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ ان کے مسائل کو تیز رفتاری سے حل کریں۔احسن اقبال نے بتایا کہ پاکستان اور چین دونوں آہنی بھائی چارے سے لطف اندوز ہوتے ہیں