اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کا احترام کریں، نالائق، نااہل، فاشسٹ، کرپٹ اور چوروں کو عوام جلسے کیلئے جگہ نہیں دینا چاہتے تو اس میں حکومت کہاں سے آگئی؟ اگر عوام انہیں جلسے کے لئے نجی ملکیتی جگہ دینے کو تیار نہیں تو اس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کیا قصور ہے؟ عمران نیازی چاہتے ہیں کہ رانا ثنا اللہ زور زبردستی نجی ملکیت پر جلسے کا بندوبست کرائیں، عوام عمران خان کے غلام نہیں، حکومت قانون کے تحت وہ جگہ عمران نیازی کو جلسے کیلئے نہیں دے سکتی جو نجی ملکیت ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری اپنی جگہ جلسے کیلئے دینے کو تیار نہیں کیونکہ یہ جگہ عبادت کے لئے مختص ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان مسیحی برادری کا احترام کریں، غنڈہ گردی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے، حکومت ان کے احتجاج کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی مذہبی منافرت پھیلا کر اسی جگہ کیوں جلسہ کرنے پر بضد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو گورنمنٹ مرے کالج گرائونڈ اور اسپورٹس جمنازیم پسرور پر جلسہ کرنے کی تجویز کیوں قبول نہیں؟ اس کا صاف مطلب ہے کہ عمران نیازی صرف ڈرامہ کرنا چاہتے ہیں، ان کا مقصد صرف تماشا لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اور غیر مسلم مذہبی قائدین عمران نیازی کو سمجھائیں کہ مسیحی برادری کے جذبات کا احترام کریں۔
مقبول خبریں
سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے...
اسلام آباد/ڈیرہ بگٹی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام کو...
وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ،امن وامان کی سکیورٹی کے حوالے سے...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں امن وامان اور پاکستان...
سپریم کورٹ کا فیصلہ ،چیئر مین نیب نے نیب میں پوسٹنگز ‘ ٹرانسفرز پر...
اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب میں پوسٹنگز ' ٹرانسفرز پر فوری طور پر پابندی عائد کر...
ریاستی آئینی اداروں کو بدنام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی،وزیر اطلاعات
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعا ت ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ افواج پاکستان، عدلیہ اور اہم ریاستی آئینی اداروں کو...
پاکستان کی یاسین ملک کو مجرم قرار دینے کے مذموم بھارتی اقدام کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو ان کی حقیقی قیادت سے محروم...