اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز نے تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے کہاہے کہ اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو،اس کیلئے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی ؟۔ ٹوئٹر مریم نواز نے مسیحی برادری کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی بینرز کی تصویر شیئر کر دی کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی اولین ذمے داری،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی ہے،کئی دنوں سے مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ چرچ کی گراونڈ میں جلسہ انکی عبادت گاہ کی توہین ہے۔ انہوںنے کہاکہ جلسہ کرنا تمہارا حق ہے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نا تمہارا حق ہے نا تمہیں اس کی اجازت ہوگی۔