راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے (ن) لیگ سے پرانا قرضہ بمعہ سود واپس لیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جس نیب کے قانون کی زد میں اپوزیشن لیڈر آتے ہیں اسے ختم کیا جارہا ہے، جو کھڈا اور سازش عمران خان کیلئے بنائی گئی تھی، اس کھڈے میں اپوزیشن خود گرگئی ہے، آصف زرداری نے (ن) لیگ سے پرانا قرضہ بمعہ سود واپس لیا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ فیصل آباد اور ملتان کا جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 20 مئی سے پہلے بھی ہوسکتا ہے، 17 اور 18 مئی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی جائیں گی اور آئندہ آنے والے 15 دن سیاست میں بہت اہم ہوں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ طاقت کا استعمال کیاگیا تو پی ٹی آئی اور اٹھے گی، یہ لوگ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں، یہ لوگ اپنے کیسزختم کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بے نقاب ہونے جارہی ہے، ملک ڈیفالٹ ہونے کی طرف جاسکتا ہے، ملک انتشار کی طرف جارہا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...