جوبائیڈن کی فتح کیلئے پیش قدمی جاری، ٹرمپ کی دھاندلی کی درخواست مسترد

0
320

واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن اپنی فتح سے صرف 6 الیکٹرول ووٹ کی دوری پر ہیں اور اب تمام نگاہیں چارریاستوں کے نتائج پر جمی ہیں جب کہ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی ٹوئٹس میں انتخابی عمل پر سنگین اعتراضات کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پینسلوینیا، جارجیا ، نیواڈا اور شمالی کیرولینا میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور بائیڈن کو نیواڈا ہی 6 الیکٹورل ووٹ ملک جاتے ہیں تو وہ کامیابی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرلیں گے۔ انتخابات میں ڈالے گئے تقریبا 14 کروڑ ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جو خود امریکی تاریخ میں صدارتی انتخاب کے دوران ڈالے گئے ووٹوں کی سب سے زیادہ تعداد بھی ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں ووٹروں کی مجموعی تعداد 24 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ 2016 کے صدارتی انتخاب میں، جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بنے تھے، 59.2 فیصد امریکی ووٹروں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا تھا۔ اب تک کی گنتی کے مطابق یہ شرح 60 فیصد کے قریب پہنچ رہی ہے اور بعض سیاسی مبصرین نے یہاں تک پیش گوئی کردی ہے کہ یہ شرح 65 فیصد یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے