خواہش ہے پاکستان وہ ملک بنے جسے قرض کیلئے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے،وزیراعظم

0
217

حسن ابدال (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ پاکستان وہ ملک بنے جسے کبھی کسے کے آگے قرضوں کے لیے ہاتھ پھیلانا نہ پڑے،بد قسمتی سے ہم نے انگریز کے دیے گئے ریلوے نظام کو ترقی نہیں دی،بین الاقوامی میگزین کے مطابق پاکستان سیاحت کیلئے اہم مرکز بن سکتا ہے، ہمیں اپنے سیاحت کے شعبے کو ترقی دینی ہوگی، ویزا کے نظام کو بہتر کرنا ہوگا۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو اسٹیشن میں مختلف سہولتوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جہاں انہیں بتایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن دو فلور پر مشتمل ہے۔بتایا گیا کہ یہاں صاف اور ٹھنڈے پانی کے پلانٹ بھی لگائے گئے ہیں جبکہ پانی کی فراہمی کے لیے نیا ٹیوب ویل بھی نصب کیا گیا ہے