اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں تعینات عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے کہا ہے کہ طویل مدتی معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کیلئے ریونیو کو متحرک کرنے اور برآمدی مسابقت کو بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ناجی بن حسائن نے کہا کہ حال ہی میں عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ کی ششماہی اپ ڈیٹ جاری کی ہے مالی سال 2021 میں بھرپور معاشی بحالی کا تسلسل مالی سال 2021 کی پہلے ششماہی میں برقرار رہا، پھر بھی پائیدار معاشی ترقی کو معاشی ڈھانچے کے مسائل کی وجہ سے خطرات لاحق ہیں، بڑھتی ہوئی طلب کا دباؤ اور عالمی سطح پر قیمتوں میں بڑھتا ہوا اضافہ دو ہندسی افراط زر اور جولائی سے دسمبر 2021 کے درآمدی بل میں تیزی سے اضافہ جس نے بیرونی پائیداری کے خطرات اور روپے کی قدر میں کمی کے دباؤ کو مزید بڑھا دیا۔انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک نے طلب پر دباؤ کم کرنے کے لیے شرح سود میں 525 بیس پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے تا ہم موجودہ مالیاتی سختی کو بہتر کرنے کیلئے مالیاتی استحکام کی فوری ضرورت ہے۔ناجی بن حسائن نے کہا کہ بیس ایفیکٹ کی بنیاد پر موجودہ مالیاتی سختی اور مہنگائی میں تیزی سے مالی سال 2022 اور 2023 میں حقیقی قومی پیداوار میں بالترتیب 4.3 فیصد سے 4.0 فی صد رہنے کا امکان ہے۔مالی سال 2024 میں معاشی ترقی کا 4.2 فی صد بہتر ہونا متوقع ہے۔ اس کا انحصار مسلسل میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی اور بیرونی تجارتی خسارے کو کم کرنے پر ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...